ہیڈلائنز


پرویز مشرف کا فوج کے حوالے سے بیانات ذاتی تجربہ ہیں

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر کے میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پرویز مشرف 4دہائیوں تک پاک فوج سے وابستہ رہے وہ پاک فوج کے سربراہ بھی رہے ہیں ، انہیں اب ریٹائرڈ ہوئے بھی10سال ہونے کو ہوں ، میڈیا پر پاک فوج کی حمایت میں دفاعی نقطہ نظر کے حوالے سے دئیے جانے والے بیانات ان کے ذاتی تجربے کی عکاسی کرتے ہیں جبکہ سیاسی بیانات وہ بطور ایک سیاسی لیڈر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ کے طور پر دیتے ہیں۔

 

راولپنڈی میں پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف4دہائیوں تک پاک فوج میں رہے ہیں انہیں ریٹائرڈ ہوئے بھی10سال گزر چکے ہیں اب وہ ایک سیاسی لیڈر کے طور پر کام کر رہے ہیں، پاک فوج میں کسی سابق سربراہ کے نہیں بلکہ موجودہ سربراہ قمر جاوید باجوہ کی پالیسیاں چلتی ہیں ۔ پرویز مشرف کے میڈیا پر بیانات ان کے سیاسی لیڈر کے طور پر دیکھے جائیں جبکہ انڈیا کے خلاف بیان اور دفاعی نقطہ نظر سے دئیے جانے والے بیانات ان کے تجربے کی عکاسی کرتے ہیں۔

Sunny

24°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 57%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 31°C Sunny
Wednesday 24°C / 31°C Sunny
Thursday 24°C / 30°C Sunny
Friday 24°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ