ہیڈلائنز


ارفع کریم ٹاور کے قریب ہونے والے دھماکے کے اصل ہدف وزیر اعلیٰ پنجاب تھے

Written by | روزنامہ بشارت

 

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ارفع کریم ٹاور کے قریب ہونے والے دھماکے کے اصل ہدف وزیر اعلیٰ پنجاب تھے جنہوں نے اس دن سبزی منڈی کے قریب تجاوزات کے خلاف آپریشن کے مقام کا دورہ کرنا تھا لیکن عین موقع پر دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا ، اس دہشت گردانہ حملے کے تمام افراد کو ماسٹر مائنڈ سمیت گرفتا ر کر لیا ہے۔
 
راولپنڈی میں میڈیا بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ارفع کریم ٹاور کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی پہلے سے اطلاع تھی ، اس حملے کا اصل ہدف وزیر اعلیٰ پنجاب تھے جنہوں نے اس مقام کا اسی دن دورہ کرنا تھا لیکن عین موقع پر دہشت گردوں کو پولیس فورس پر حملے کا ٹارگٹ ملا جس کی وجہ سے خود کش حملہ آور نے خود کو پولیس اہلکاروں کے پاس اڑا دیا، اس حملے کے ماسٹر مائنڈسمیت تمام دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔
 
ان دہشت گردوں نے شہر کے باقی حصوں میں بھی دہشت گردی کے منصوبے بنائے ہوئے تھے ۔ سیکورٹی فورسز اس حوالے سے مزید کارروائیاں کر رہی ہے جس کی وجہ سے دہشت گردوں کے نام نہیں بتایاجائے گا۔۔
Mostly cloudy

10°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 57%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 10°C / 19°C Mostly sunny
Saturday 11°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Sunny
Tuesday 11°C / 17°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 17°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ