ہیڈلائنز


حنیف عباسی کیخلاف ازسرنو تحقیقات کا آغاز

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کیخلاف ایفی ڈرین کیس میں ازسرنو تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انسداد منشیات فورس کی جانب سے حنیف عباسی کیخلاف منشیات کیس کی مزید انکوائری کیلیے نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں حنیف عباسی اور اس کے اہل خانہ کو اپنے تمام بینک اکاؤنٹس اور اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت

کی گئی ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حنیف عباسی اپنی، اہلیہ دو بیٹیوں، بیٹے اور بھائی کے نام اثاثوں کی تفیصلات جمع کرائیں۔ مذکورہ تمام افراد بغیر اجازت کسی اور شخص کو رقم کی منتقلی نہ کریں۔اے این ایف نے حنیف عباسی اور ان کے اہل خانہ سے بینک ٹرانزیکشنز، قرضوں، سرمایہ کاری، انشورنش کمپنیوں کو ادائیگیوں یا پریمیم سے متعلق بھی معلومات طلب کی ہیں۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایک لاکھ سے زائد بینک ٹرانزیکشنز، چیکس، بینک ڈرافٹ، ٹرانسفر لیٹر، ڈپازٹ سلپ، بینک چیک بک سیریل نمبر سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے۔ حنیف عباسی اور اس کے اہلخانہ سے فاران ریمیٹنس کی معلومات بھی مانگی گئی ہیں۔

Sunny

24°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 57%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 31°C Sunny
Wednesday 24°C / 31°C Sunny
Thursday 24°C / 30°C Sunny
Friday 24°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ