ہیڈلائنز


الیکشن صاف شفاف ہوں تاکہ عوامی مینڈیٹ کی صیحح ترجمانی ہو سکے

Written by | روزنامہ بشارت

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم پاکستان پیپلزپارٹی کی مزید مضبوط بنارہے ہیں ،الیکشن سے قبل پارٹی کامنشور سامنے لے آئیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ مانتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کا میڈیا سیل اتنا موثرنہیں لیکن ہم اس کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوںمیں ہے ،دہشت گردی کےخلاف جنگ میں فوجی جوانوں اورشہریوں نے بے پناہ قربانیا ں دی ہیں جس کا اعتراف عالمی طاقتوں کوبھی کرناچاہیے۔
اپنی پارٹی کے دفاع میں سید یوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا کہ شہیدبےنظیرکے دورمیں اہم کارنامہ میزائل ٹیکنالوجی ہے،ہم نے 73 کے آئین کو مکمل طورپر بحال کیا،جبکہ غریب طبقے کےلئے بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کاآغازکیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اعلی عدلیہ کی بحالی کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کا بہت بڑا حصہ ہے،جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ بھی کیا گیا۔

میثاق جمہوریت پر جتنا ہوسکتا تھا عملدرآمد کیاگیا،بلوچستان پیکیج کااعلان کیااورایف سی آرفاٹاریفارم پرکام کیاجبکہ جنوبی پنجاب صوبے کےلئے قرارداد لیکر آئے ۔ان کامزید کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے ملک میں صاف اور شفاف الیکشن ہوں تاکہ عوام کا اصلی مینڈیٹ سامنے آسکے۔

Sunny

18°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 43%
Wind: NW at 17.70 km/h
Tuesday 10°C / 18°C Sunny
Wednesday 10°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 12°C / 20°C Partly cloudy
Sunday 12°C / 18°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ