ہیڈلائنز


احمد رضا قصوری نے پارٹی کے اندر دھڑے بندی کو فروغ دیا

Written by | روزنامہ بشارت

چئیرمین آل پاکستان مسلم لیگ سید پرویز مشرف نے 12 اگست کے جلسے میں غلط رویہ کی وجہ سے احمد رضا قصوری اور ان کا ساتھ دینے والوں کو برطرف کر دیا ہے اور ان کی بنیادی رکنیت بھی ختم کر دی ہے۔

جوائنٹ سیکرٹری اطلاعات آل پاکستان مسلم لیگ شہزاد عربی ستی کے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر امجد اب بھی اے پی ایم ایل کے سیکرٹری جنرل ہیں اور اسلام آباد کے زیرو پوائنٹ کے موجودہ مرکزی دفتر میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

بیان میں تمام پارٹی ممبرز کو ہدایت دی گئی کہ عثمان گجر اور اس کے دوستوں کی طرف سے کئے گئے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کا بھرپور جواب دیں۔

جوائنٹ سیکرٹری اطلاعات آل پاکستان مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ پارٹی سے نکالے جانے کے بعد احمد دضا قصوری اے پی ایم ایل کی مرکزی قیادت کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ کررہے ہیں، احمد رضا قصوری نے پارٹی کے اندر دھڑے بندی کو فروغ دیا، پارٹی کارکنان ان کی باتوں میں نہ آئیں۔

احمد رضا قصوری کو پارٹی میں گروپ بندی اور فیصل آباد جلسہ کے دوران اسٹیج پر بدتمیزی کا مظاہرہ کرنے پر اے پی ایم ایل سے نکالا گیا ہے۔

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 48%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 24°C / 31°C Sunny
Sunday 24°C / 29°C Sunny
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ