ہیڈلائنز


اجلاس نیب ہیڈکوارٹرز میں دوپہر 2 بجے شروع ہو گی

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد: چیئرمین نیب قمر زمان چودھری کے زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہو گا، اجلاس نیب ہیڈکوارٹرز میں دوپہر 2 بجے شروع ہو گی جس میں اعلیٰ افسروں اور پراسیکیوٹرز جنرل کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔
 
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب قمر زمان چودھری ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز کی تیاری کا جائزہ لیا جائے گااس کے علاوہ حدیبیہ پیپر مل کیس سے متعلق اپیل پر بھی غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قرار دیا تھا اور نیب کو ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیا تھا ۔
Sunny

10°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 58%
Wind: N at 6.44 km/h
Tuesday 9°C / 13°C Rain
Wednesday 6°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 16°C Sunny
Saturday 10°C / 16°C Partly cloudy
Sunday 10°C / 15°C Mostly sunny
Monday 7°C / 13°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ