ہیڈلائنز


وزیراعظم نواز شریف نے تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے گرین سگنل دیدیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے مذاکرات کی منظوری دیدی، وزیراعظم کی جانب سے وفاقی وزیر اسحاق داڑ کو مذاکرات کے ٹرمز آف ریفرنس تیار کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے پلان سی کا توڑ کیسے ہو اور کپتان کو مذاکرات کی پیچ پر کیسے لایا جائے، اس تمام سوالات کے جواب تلاش کرنے کیلئے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ن لیگ کے رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس کل طلب کرلیا ہے،اسلام آباد میں ہونے والے اس اجلاس کی سربراہی وزیراعظم خود کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے دھرنوں اور احتجاج کی کال کے بعد حکومت نے ایک بار پھر پی ٹی آئی سے مذاکرات کی راہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کی مظوری دے دی گئی ہے، جب کہ وزیراعظم کی جانب سے وفاقی وزیر اسحاق داڑ کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ جلد از جلد مذاکرات کے ٹرمز آف ریفرنس پر کام شروع کریں۔ دوسری جانب پیر کو طلب کیے گئے نواز لیگ کے مشاورتی اجلاس میں تحريک انصاف کے مطالبات زیر غور آئیں گے، اجلاس میں اسحاق ڈار، احسن اقبال، پرویز رشید اور سعدرفیق شریک ہونگے، اسی سلسلے میں اہم ملاقاتوں کیلئے وزیراعظم کچھ دیر بعد اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے اس سے پہلے کئی دور ہوچکے ہیں لیکن وزیراعظم کے استعفے پر ڈیڈ لاک برقرار تھا، جس کےبعد مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے تھے لیکن عمران خان اب وزیراعظم کےاستعفے کے مطالبے سے دستبردار ہوچکے ہیں۔

Sunny

25°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 54%
Wind: W at 6.44 km/h
Thursday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 22°C / 30°C Sunny
Sunday 23°C / 30°C Sunny
Monday 24°C / 31°C Sunny
Tuesday 27°C / 31°C Scattered thunderstorms
Wednesday 26°C / 30°C Scattered thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ