ہیڈلائنز


حلقہ این اے 120سے محمد نواز شریف نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے

Written by | روزنامہ بشارت

  اسلام آباد: این اے 120کے ضمنی انتخاب کے لیے نواز شریف نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120سے محمد نواز شریف نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں ۔کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر میں ریٹرننگ افسر محمد شاہد نے وصول کیے ہیں اور اس وصولی پر 65نمبر اندراج ڈالا گیا ہے 

۔اس حلقے میں کل 65امید واروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔الیکشن کمیشن کو موصول ہو نے والے کاغذات نامزدگی میں تصویر نہیں لگی ہوئی جبکہ اس پر محمد نواز شریف ولد محمد شریف کا نام لکھا ہوا ہے ۔ 
کاغذات میں تجویز کنندہ کے خانے میں شہباز شریف ولد محمد شریف کا نام لکھا ہوا ہے ۔کاغذات نامزدگی کی فیس 4ہزار روپے وصول کی گئی ہے ۔محمد نواز شریف کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے انہیں 16اگست کو ساڑھے تین بجے بلا یا گیا ہے ۔تاحال اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے والاشخص سابق وزیر اعظم نواز شریف ہے یا کوئی اور ہے ۔
Clear

18°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 47%
Wind: NW at 11.27 km/h
Sunday 20°C / 27°C Partly cloudy
Monday 18°C / 27°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 18°C / 27°C Mostly sunny
Thursday 22°C / 25°C Sunny
Friday 20°C / 25°C Sunny
Saturday 21°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ