ہیڈلائنز


اسلام آباد اور کراچی میں پاک فضائیہ نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ایئر شو کا اعلان کردیا

Written by | روزنامہ بشارت

جشنِ آزادی شایان شان طریقے سے منانے کیلئے پاک فضائیہ مثالی مہارت کا عملی مظاہرہ کرے گی، فضائیہ کے شاہینوں نے تیاری مکمل کرلی ہے۔

ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ایئر شو چودہ اگست کی دوپہرایک بجے ایف نائن پارک اسلام آباد میں ہوگا، جس میں ایف سولہ، جے ایف 17 اور فضائی بیڑے میں شامل دیگر طیارے حصہ لیں گے جب کہ پہلی مرتبہ اگسٹا ہیلی کاپٹر کی رونمائی بھی کی جائے گی جبکہ ترکی، سعودی عرب کے طیارے بھی یوم آزادی ایئر شو کا حصہ ہیں۔

ایئر شو میں مسلح افواج کے سپریم کمانڈر صدر پاکستان ممنون حسین اور چین کے نائب وزیراعظم ایئر شو تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔ ترکی، سعودی عرب کے طیارے بھی یوم آزادی ایئر شو کا حصہ ہیں۔

پاک فضائیہ کا ایئر شو کراچی سی ویو پر بھی دوپہر ڈھائی بجے ہوگا، ایئرشو میں پاک فضائیہ کا شیردل اسکوارڈن کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا جب کہ ایف سولہ اورجے ایف سیونٹین بھی شو کا حصہ ہوں گے۔

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 48%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 24°C / 31°C Sunny
Sunday 24°C / 29°C Sunny
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ