ہیڈلائنز


اگر ثقافتوں کو پھلنے پھولنے کا موقع دیا جائے تو پاکستانی ثقافت ابھرے گی

Written by | روزنامہ بشارت

پاکستان کی پارلیمان کے 70سالہ تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اگر ثقافتوں کو پھلنے پھولنے کا موقع دیا جائے تو پاکستانی ثقافت ابھرے گی۔ نصاب کی کتابوں میں بھی تاریخ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا اور تاریخ کے وہ حصے جن کا تعلق عوام کی جدوجہد سے تھا انھیں مسخ کیا گیا۔

 

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قائداعظم نے پاکستان کا جو تصور پیش کیا تھا وہ فلاحی ریاست کا تھا، انھوں نے جمہوری، وفاقی اور ترقی پسندانہ سوچ رکھنے والی ریاست کا تصور دیا، وفاق اندرونی اور بیرونی طور پر ایسے دوراہے پر کھڑا ہے جہاں بنیادی فیصلے کرنا ہوںگے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک جمہوری، وفاقی اور پارلیمانی پاکستان ہی عوام کا فیصلہ ہے، آج ہم جس نہج پر کھڑے ہیں ملک اداروں کے مابین تصادم کا متحمل نہیں ہو سکتا، آئین میں ریاستی اداروں کے حدود کا تعین کیا گیا ہے اور ہر ادارہ اپنی آئینی حدود کے اندر رہتے ہوئے اگر اپنا کردار خوش اسلوبی سے ادا کرے تو ملک ترقی کرے گا۔

رضا ربانی نے بین الادارہ جاتی ڈائیلاگ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اداروں کے مابین چپقلش کی وجہ سے پاکستان آگے نہیں بڑھ پا رہا تاہم ڈائیلاگ کے ذریعے تحفظات کو دور کیا جا سکتا ہے، انھوں نے کہا کہ علاقائی صورت حال بھی کافی نازک ہے جبکہ اندرونی سطح پر دہشت گردی، عدم توازن اور دیگر دوسرے مسائل کا سامنا ہے اور عام شہری کو اس کے حقوق نہیں مل رہے جنھیں حل کرنے کا وقت آ گیا ہے، انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہم اپنے عزم اور حوصلے کی بنیاد پر ملک کو مسائل سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کریں گے۔

 

شرکا کے سوالوں کے جواب میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ جمہوری اداروں اور جمہوری روایات کو ملک میں مضبوط نہیں ہونے دیا گیا جبکہ پاکستان کے تصور کو بھی تبدیل کیا گیا اور اس طرح سے ترجیحات بھی تبدیل ہو گئیں اور اختیارات کو اپنے ہاتھ میں لینے کی غرض سے سیاسی اداروں اور سیاستدانوں کی کردارکشی کی گئی۔

علاوہ ازیں لوک ورثہ میں ممتاز ادیب اشرف شاد کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں رضا ربانی نے کہا کہ پاکستان کا آئین وفاق کی ضمانت ہے، اگر آئین مضبوط ہوگا تو پاکستان مضبوط ہوگا، ضیا دور میںکلچرل، ادب، ٹریڈ یونین پر پابندی عائدکی گئی اور مذہبی اور انتہاپسند تنظیموں کو کھلی چھوٹ دی گئی جس کی وجہ سے ملک میں فرقہ واریت اورانتہا پسندی کو فروغ حاصل ہوا، اس موقع پر امجد اسلام امجد، پروفیسر فتح ملک، مجاہد بریلوی، ڈاکٹر فوزیہ سعید، افتخار عارف بھی موجود تھے۔

Mostly cloudy

10°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 57%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 10°C / 19°C Mostly sunny
Saturday 11°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Sunny
Tuesday 11°C / 17°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 17°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ