ہیڈلائنز


عمران خان نے نوازشریف کی احتجاجی ریلی کے سبب مردان کا جلسہ ملتوی کردیا

Written by | روزنامہ بشارت

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نوازشریف کی احتجاجی ریلی کے سبب مردان کا جلسہ ملتوی کردیا اور کہا کہ نوازشریف ریلی کے ذریعے اپنے آپ کو کرپشن کیسز سے بچنا چاہتے ہیں، اور سپریم کورٹ پر حملے کی کوشش کررہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں قومی مہم میں مصروف ہوں، ساری توجہ پنجاب میں جاری مہم پرمرکوز ہے

پی ٹی آئی چیئرمین نے پارٹی عہدیداروں کو جلسے کی تاریخ تبدیل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معاملات پر پوری نظر رکھنا ہوگی۔

واضح رہے کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو بطور وزیراعظم نااہل قرار دے دیا تھا، جس کے بعد سابق وزیراعظم نے سیکیورٹی خدشات کے باوجود اسلام آباد سے اپنے آبائی علاقے لاہور کیلئے ریلی کی صورت میں بہ ذریعہ جی ٹی روڈ جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

Clear

8°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 71%
Wind: E at 6.44 km/h
Wednesday 8°C / 14°C Sunny
Thursday 7°C / 14°C Sunny
Friday 9°C / 15°C Sunny
Saturday 10°C / 16°C Mostly sunny
Sunday 9°C / 17°C Sunny
Monday 11°C / 15°C Partly cloudy
Tuesday 9°C / 15°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ