ہیڈلائنز


چوہدری نثارعلی کھل کر سامنے آگئے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : ترجما ن سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ انہوںنے کسی کو نہیں کہا کہ وہ کمر درد کے باعث ریلی میں شریک نہیں ہو سکے ۔نجی ٹی وی نے چوہدری نثار کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ چوہدری نثار نے کہا کہ میں نے کسی کو یہ نہیں کہا کہ میں کمر درد کے باعث ریلی میں شریک نہیں ہو سکا ،حقیقت یہ ہے کہ 99فیصد سینئر قیادت ریلی میں شریک نہیں ہے ،صرف

مجھے ہی متنازع کیوں بنایا جارہاہے ،میڈیا کے چند حلقے خبر بنا کر تبصرے شرو ع کر دیتے ہیں ۔کچھ حلقے یہ خبر پورا دن چلاتے رہے کہ چوہدری نثار نوازشریف کی گاڑی چلائیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل چوہدری نثار نے اراکین اسمبلی سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ حالات میں انتہائی حد تک نہیں جانا چاہیے ،بھٹو صاحب اگر پی این اے سے بات کر لیتے تو معاملات نہیں بگڑنے تھے لیکن بھٹو صاحب انتہائی لیول تک گئے اس لیے انہیں نقصان ہوا۔ان کا کہناتھا کہ جب بینظیربھٹو صاحبہ 86 میں واپس آئیں تو ان کا شاندار استقبال ہوااور آنے کے بعدبینظیر نے اس قدرسخت تحریک چلائی کہ کارکن اور عوام تھک گئے اور اس وقت انتخابات کا نتیجہ آیا تو پیپلزپارٹی کوخواہش وتوقع کے مطابق نشستیں نا مل سکیں۔ انہو ں نے کہا کہ ابھی بھی سوچ سمجھ کر پارٹی کی مضبوطی کیلئے کام کرنا ہوگا۔ترجما ن سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ انہوںنے کسی کو نہیں کہا کہ وہ کمر درد کے باعث ریلی میں شریک نہیں ہو سکے ۔نجی ٹی وی نے چوہدری نثار کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ چوہدری نثار نے کہا کہ میں نے کسی کو یہ نہیں کہا کہ میں کمر درد کے باعث ریلی میں شریک نہیں ہو سکا ،حقیقت یہ ہے کہ 99فیصد سینئر قیادت ریلی میں شریک نہیں ہے ،صرف مجھے ہی متنازع کیوں بنایا جارہاہے؟

Clear

18°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 46%
Wind: N at 11.27 km/h
Tuesday 17°C / 25°C Sunny
Wednesday 18°C / 27°C Sunny
Thursday 21°C / 26°C Sunny
Friday 19°C / 26°C Sunny
Saturday 18°C / 25°C Sunny
Sunday 20°C / 24°C Sunny
Monday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ