ہیڈلائنز


این اے 122، جرح میں عمران خان کا جھوٹ پکڑا گیا، پرویز رشید

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ خان صاحب آج پھر ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے، جرح ہوئی تو خان صاحب کا جھوٹ پکڑا گیا۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عدالت میں فرمایا کہ سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے کچھ یاد نہیں، عمران صاحب آج پھر ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے، جرح ہوئی تو خان صاحب کا جھوٹ پکڑا گیا۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ امن وامان یقینی بنانے کیلئے دہشت گردی پر قابو پانا ہے، ہر قسم کی دہشت گردی کو پاکستان سے ختم کریں گے، دہشت گردی کو ہر شکل میں اکھاڑ پھینکیں گے، دہشت گردوں کا آسان ہدف صحافی ہوتے ہیں، دہشت گردی پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، ریاست میں ہر قسم کی دہشت گردی ختم کرنے کا عزم کرلیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی کال پر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے محاذ پر قلم کی اہمیت بھی نمایاں ہے، ڈی چوک 4 مہینوں سے ٹی وی کی اسکرین پر ہے، کیا دھرنے کی وجہ سے کسی کارخانے کی چمنی سے دھواں نکلنا بند ہوا؟ آزادی اور انقلاب پاکستان میں آچکا ہے۔

Clear

18°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 46%
Wind: N at 11.27 km/h
Tuesday 17°C / 25°C Sunny
Wednesday 18°C / 27°C Sunny
Thursday 21°C / 26°C Sunny
Friday 19°C / 26°C Sunny
Saturday 18°C / 25°C Sunny
Sunday 20°C / 24°C Sunny
Monday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ