ہیڈلائنز


چوہدری نثار نوازشریف کو رخصت کرنے نہیں آئے.....؟

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ انہوں نے کمر میں تکلیف کی وجہ سے ریلی میں شرکت نہیں کی۔سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی ریلی گزشتہ روز اسلام آباد کے پنجاب ہاؤس سے شروع ہوئی جس کی منزل لاہور ہے۔میاں نوازشریف کو رخصت کرنے کے لیے پنجاب ہاؤس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت وفاقی کابینہ کے کچھ اراکین موجود تھے تاہم ان

کے دیرینہ ساتھی چوہدری نثار نوازشریف کو رخصت کرنے نہیں آئے۔سابق وزیراعظم کی ریلی میں وفاقی وزیر سعد رفیق، سینیٹر پرویز رشید، عابد شیر علی اور طارق فضل چوہدری سمیت دیگر پارٹی رہنما موجود ہیں۔میاں نوازشریف کے قریبی اور دیرینہ ساتھی چوہدری نثار نے ریلی میں شرکت نہیں کی ہے جس کی وجہ بھی انہوں نے بیان کی ہے۔  اراکین قومی اسمبلی سے غیر رسمی گفتگو میں چوہدری نثار نے ریلی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ کمر میں تکلیف کو قرار دیا ہے۔واضح رہےکہ چوہدری نثار موجودہ حکومت کی کابینہ کا حصہ نہیں ہیں اور گزشتہ کئی ہفتوں سے کمر میں درد کی تکلیف کا شکار ہیں۔

Clear

11°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 41%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 12°C / 21°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 18°C Sunny
Wednesday 13°C / 17°C Sunny
Thursday 13°C / 16°C Sunny
Friday 10°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ