ہیڈلائنز


جسٹس سردار رضا خان نے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس سردار رضا خان نے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصرالملک نےچیف الیکشن کمشنر سے حلف لیا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں سادہ مگر پروقار تقریب حلف برداری ہوئی، تقریب میں نئے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر المک نے سردار رضا سے حلف لیا، حلف برداری تقریب کی نظامت کےفرائض رجسٹرارسپریم کورٹ نےانجام دیئے، جب کہ حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ کےججز،اٹارنی جنرل شریک ہوئے۔ حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ کےججز،اٹارنی جنرل بھی شریک ہوئے۔

حلف برداری کی تقریب سے قبل میڈیا سے غیر رسمی گفت گو میں سردار رضا خان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کی شکایات کےخاتمےسےمتعلق اختیارات کابھرپوراستعمال کروں گا،آئین میں دیئے گئے اختیارات کو ہر صورت بروئے کار لاؤنگا، اس موقع پر صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اس منصب پربڑےنامی گرامی لوگ بھی نہیں رہ سکے، جس پر سردار رضا کا کہنا تھا کہ یہ درست ہےنامی گرامی لوگ بھی اس عہدے پر خراب ہوئے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ ان حالات میں چیف الیکشن کمشنرکاانتخاب کرناایک مثبت بات ہے، چیف الیکشن کمشنرکےنام پرتمام متعلقین کااتفاق رائےخوش آئند ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا کو آئندہ پانچ برس کیلئے چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی مدت حلف اٹھانے کے دن سے شروع ہوگی۔ جسٹس سردار رضا خان کیلئے سب سے بڑا چیلنج الیکشن کمیشن کی غیرجانبداری کا تاثر بحال کرنا ہے۔ دو ہزار تیرہ کے انتخابات کے بعد لگنے والے الزامات نے ادارے کی ساکھ کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ خالی عہدوں پر قابل افسران کی تعیناتی، تین صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد اور الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی بہتر بنانا بھی نئے چیف کیلئے آسان نہیں ہوگا۔

Thunderstorms

27°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 78%
Wind: W at 11.27 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ