ہیڈلائنز


رواں ہفتے 15 معصوم کشمیری شہید کردیے گئے

Written by | روزنامہ بشارت

نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو 70 سال کا عرصہ گزر چکا جب کہ بھارت ممکنہ رائے شماری کے نتائج پر اثر انداز ہونا چاہتا ہے، بھارت کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنا چاہتا ہے لہذا عالمی برادری بھارتی ہتھکنڈوں کا نوٹس لے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2017 میں ایل او سی کی خلاف ورزی 500 سے زائد مرتبہ کی گئی، یہ بھارت کی ایک چال ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی سے دنیا کی نظر ہٹائی جا سکے، بھارت چاہتا کہ ایل او سی پر فائرنگ کر کے ثابت کر سکے کہ سرحد پار سے دراندازی ہو رہی ہے تاہم حقیقت میں بھارت کشمیریوں کو مار رہا ہے۔

نفیس زکریا نے کہا کہ2006  میں اجتماعی قبریں ملی تھیں جن میں سینکڑوں کشمیری دفن تھے، ڈی ین اے ٹیسٹ سے پتہ چلا کہ یہ تمام لوکل کشمیری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے، افغانستان کے ساتھ یہ معاملہ متعدد مرتبہ اٹھایا ہے جب کہ امریکہ کے سامنے بھی افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف استعمال کا معاملہ رکھا گیا ہے۔

 

نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ امریکہ افغانستان کے بارے میں اپنی پالیسی کا ازسر نو جائزہ لے رہا ہے، افغان مسئلے کا حل مذاکرات میں ہے، حزب اسلامی کے ساتھ افغان حکومت کے مذاکرات کا خیر مقدم کیا جب کہ طالبان سمیت تمام متحارب گروہوں کے ساتھ مذاکرات ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم افغان پناہ گزینوں کی با عزت واپسی چاہتے ہیں تاہم کسی افغان پناہ گزین کو زبردستی واپس نہیں بھیجا گیا، افغان پناہ گزین اپنی مرضی سے ایک منظم پروگرام کے تحت وطن واپس جا رہے ہیں۔

 

Sunny

23°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 39%
Wind: NW at 11.27 km/h
Thursday 21°C / 29°C Sunny
Friday 21°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 28°C Sunny
Sunday 20°C / 28°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 25°C Sunny
Wednesday 21°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ