ہیڈلائنز


پاک فضائیہ کا ایف سیون تربیتی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا

Written by | روزنامہ بشارت

منگل کی شب میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا ایف سیون تربیتی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار پائلٹ ونگ کمانڈر ذیشان شہید ہوگئے تھے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق میانوالی کے علاقے سبزہ زار کے قریب گرنے والے پاک فضائیہ کے طیارے کےشہید پائلٹ کا جسد خاکی مل گیا ہے۔ تربیتی طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے میں تباہ ہونے والا طیارہ تربیتی پرواز پرتھا،حادثے میں شہری آبادی کونقصان نہیں پہنچا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر محمد ذیشان کا جسد خاکی پی اے ایف بیس ایم ایم عالم پہنچا دیا گیا ہے جبکہ حادثے کی تحقیقات کےلیے بورڈ تشکیل دےدیا گیا ہے۔

Mostly sunny

30°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 65%
Wind: W at 11.27 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ