ہیڈلائنز


شیخ رشید نے نواز شریف کی ریلی سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

Written by | روزنامہ بشارت

شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کی ریلی میں لیڈروں کے علاوہ کوئی بھی ساتھ نہیں ہے اور لوگوں کی کم تعداد ہونے پر رانا ثناءاللہ نے سی پی او کو ڈانٹ بھی پلائی ہے۔

پیسوں کا استعمال کر کے لوگوں کو اسلام آباد پہنچایا گیا ہے اور گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی پیسوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ نواز شریف نے بڑا رسک لیا ہے کیونکہ وہ سمجھ رہے تھے کہ ریلی میں بہت لوگ ہوں گے لیکن لیڈروں کے سوا ان کیساتھ کوئی نہیں ہے اور ساری تعداد لائے گئے لوگوں کی ہے۔

لوگوں کی تعداد اتنی ہے کہ اگر یہ گاڑی تیز چلائیں تو شام کو لاہور پہنچ جائیں گے جبکہ 10 سے 12 ہزار لوگ تو میں بھی ریلی میں لا سکتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رانا ثناءاللہ نے سی پی او کو ڈانٹا بھی ہے کہ لوگ کیوں نہیں آئے۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 80%
Wind: E at 17.70 km/h
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ