ہیڈلائنز


سابق وزیر اعظم کی ریلی کا وقت تبدیل

Written by | روزنامہ بشارت

 

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اسلام آباد سے لاہور کے لیے ریلی نکلنے والی ریلی کا وقت تبدیل ہو گیا ہے اور اب نواز شریف12بجے پنجاب ہاوس سے نکلیں گے ،وفاقی کابینہ قرآن کے سائے میں نواز شریف کو رخصت کرے گی جبکہ اس موقع پر بکروں کی قربانی بھی دی جائے گی ۔
تفصیل کے مطابق نا اہلی کے بعد آج نواز شریف عوامی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بذریعہ جی ٹی روڈ اسلام آباد سے لاہور کا سفر شروع کریں گے ۔ن لیگ کی جانب سے پہلے بتا یا گیا تھا کہ نواز شریف صبح 9بجے سے 10بجے کے درمیان پنجاب ہاوس سے نکلیں گے تاہم اب اس منصوبے میں تھوڑی تبدیلی واقع ہوئی ہے جس کے بعد اب نواز شریف 12بجے پنجاب ہاوس سے نکلیں گے اور اس موقع پر بکروں کی قربانی بھی دی جائے گی ۔
 
نواز شریف کے استقبال کے لیے لیگی رہنماﺅں کی پنجاب ہاوس آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پنجا ب ہاوس کے باہر کار کنان بھی بڑی تعداد میں جمع ہیں ا ور پارٹی ترانے بجائے جا رہے ہیں ۔نواز شریف پنجاب ہاوس سے نکل کر ڈی چوک پہنچیں گے جہاں وہ بلٹ پروٹ کنٹینر میں سوار ہو نگے ،اس کے بعدوہ فیض آباد سے راولپنڈی جائیں گے جہاں پھر استقبال کی بھر پور تیاریاں کی گئی ہیں ،اس کے بعد جی ٹی روڈ کے سفر کا آغاز ہو گا ۔
Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 37%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 21°C / 28°C Sunny
Monday 21°C / 27°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 19°C / 27°C Sunny
Thursday 20°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ