ہیڈلائنز


بھارت کی مسلسل کنٹرول لائن پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔
 
میڈیا ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے جس پر پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور کنٹرول لائن پر جاری اشتعال انگیزی پر احتجاج کیا۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا جس میں کہا گیا کہ بھارت مسلسل کنٹرول لائن پر فائرنگ کرکے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔
 
پاکستان نے موقف اختیارکیا کہ کنٹرول لائن پربھارتی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کا واقعہ ناقابل قبول ہے، بھارتی فورسز سیز فائرمعاہدے کا احترام اور فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات کریں جب کہ بھارت اپنی فورسز کو اشتعال انگیزی سے روکے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی خاتون شہید اور دوسری زخمی ہو گئی تھیں
Scattered thunderstorms

29°C

اسلام آباد

Scattered thunderstorms
Humidity: 53%
Wind: SW at 11.27 km/h
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 26°C / 31°C Sunny
Saturday 28°C / 30°C Scattered thunderstorms
Sunday 26°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ