ہیڈلائنز


مجھ پر کیچڑ اچھال کر اپنے سیاسی کیریئر کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہیے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : ریحام خان کا کہنا ہے کہ سچائی مراد سعید کو بہت نقصان پہنچائے گی، مجھ پر کیچڑ اچھال کر اپنے سیاسی کیریئر کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے مراد سعید کے بیان پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نوجوان کو پتہ ہونا چاہیے کہ میں اسکے تمام سوالات کے جوابات ثبوتوں کے ساتھ دے سکتی ہوں، سچائی مراد سعید کو بہت نقصان پہنچائے گی۔
ریحام خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مراد سعید کو مجھ پر کیچڑ اچھال کر اپنے سیاسی کیریئر کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہئے ،ہم مراد سعید کے سوال کے جواب کے ساتھ انوائس بھی منسلک کریں گے۔
اس سے قبل گذشتہ روز ریحام خان کی پریس کانفرنس کے بعد مراد سعید کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ریحام خان کی جانب سے الزام تراشی کردار کشی کی نئی کوشش ہے، ریحام خان الزام تراشی سے قبل چند سوالوں کے جواب دیں، دورہ سوات کے دوران زیر استعمال گاڑی کس کی تھی، کیا ایک سیاسی جماعت کے رہنما کے گھر آپ کیلئے ضیافتوں کا اہتمام نہیں کیا گیا؟ کیا اب بھی آپ امیر مقام اور نون لیگ سے اپنے تعلق اور رابطوں کو جھٹلائیں گی؟
مراد سعید نے کہا کہ عمران خان کی ذات پرکیچڑ اچھالنے سے بھی مقاصد حاصل نہیں ہوئے، سیاست میں غلاظت کا کھیل کھیلا جا رہا ہے، غلاظت کےخاتمے کیلئے کپتان پڑھے لکھے نوجوان کو سیاست میں لائے

Sunny

27°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 68%
Wind: SE at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ