ہیڈلائنز


ملک کے کونے کونے سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی اداروں کا تعاون حاصل ہے

Written by | روزنامہ بشارت
راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈر سے ملاقات کی
 
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بھرپور کوششیں کی جائیں گی ، راولپنڈی میں کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ملک کے کونے کونے سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی اداروں کا تعاون حاصل ہے اور امید ہے جلد ملک امن کا گہوارہ بن جائے گا ، جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے عوام اور تمام قومی اداروں کے درمیان تعاون کی فضا قائم کرنا ہوگی تاکہ عوام بلاخوف و خطر زندگی گزار سکیں ۔
 
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام کو یقین ہے کہ پاک فوج ان کی حفاظت کیلئے چاک و چوبند ہے اور آئندہ بھی ملک و قوم کی حفاظت کیلئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گی ۔
Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 65%
Wind: SSE at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ