ہیڈلائنز


پاکستان بھر میں انٹرنیٹ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد: پی ٹی سی ایل کی فائبر آپٹک کیبل میں پیدا ہونے والا فالٹ تاحال ٹھیک نہیں کیا جا سکا، پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں خرابی دور کردی جائے گی۔
 
ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق فائبر آپٹک کیبل میں فالٹ سمندر میں نہیں ہے بلکہ آئی می ووئی کے مطابق فالٹ سعودیہ میں ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی اے انٹرنیشنل کنسورشیم سے مسلسل رابطے میں ہے اور آئندہ 24 سے 48 گھنٹے میں فالٹ پر قابو پالیا جائے گا۔
 
واضح رہے کہ ہفتہ کے روز سے فائبر آپٹک کیبل میں پیدا ہونے والے فالٹ کی وجہ سے پاکستان بھر میں انٹرنیٹ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ملک بھر میں یا تو انٹرنیٹ بالکل ہی نہیں آ رہا یا اگر آرہا ہے تو اس کی سپیڈ مایوس کن حد تک کم ہے
Cloudy

14°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 60%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Thursday 11°C / 18°C Partly cloudy
Friday 12°C / 19°C Cloudy
Saturday 10°C / 15°C Showers
Sunday 9°C / 18°C Mostly cloudy
Monday 12°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 12°C / 20°C Mostly cloudy
Wednesday 10°C / 19°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ