ہیڈلائنز


عائشہ گلا لئی کے بعد سیتا وائٹ کی بیٹی ’’ ٹیرن‘‘ کی پاکستان میں انٹری

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سینئرصحافی وتجزیہ نگارڈاکٹرشاہد مسعود نے انکشاف کیاکہ سیتاوائٹ کی بیٹی ٹائران جوکہ جمائماکے ساتھ رہتی ہیں ان کوملین آف پائونڈز دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ وہ کسی نہ کسی طریقے سے پاکستان آکرعمران خان کے خلاف دوتین پریس کانفرنسیں کردیں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ مسلم لیگ ن والے بہت بھولے بن جاتے ہیں پہلے عورتوں کواپنے مخالفین کے پیچھے لگاتے ہیں پھرمعصومانہ اندازمیں کہتے ہیں کہ ہمیں کیاپتہ انہوں نے امیرمقام کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ پہلے توانہوں نےعائشہ گلالئی کوعمران خان کے پیچھے لگایاپھرکہاکہ مجھے کیاپتامجھے توکچھ معلوم نہیں۔ڈاکٹرشاہدمسعودنے مزیدکہاکہ اس سے کردارکشی کاعنصرمزیدبڑھے گا۔ٹائران وائٹ کی ایک دوسال قبل کی سالگرہ کی تصویر بھی ان کے بیٹوں کےساتھ سوشل میڈیاپرگردش کررہی ہے جس میں انہوں نے اپنی سالگرہ عمران خان کے بیٹوں اور ان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ کے ساتھ منائی . سلگرہ کی تقریب کی ایک تصویر بھی جمائمہ گولڈ سمتھ کے اکاؤنٹ سے اپ لوڈ کی گئی جس میں ٹائیران کی کی سالگرہ منائی جارہی ہے

 جبکہ ٹائیرائن عمران خان کے دونوں بیٹوں قاسم خان اورسلیمان عیسیٰ خان کے ہمراہ موجود ہیں اور تینوں مسکرا رہے ہیں۔واضح رہے کہ ٹائیرائین وائٹ نامی اس بچی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ بیٹی ہے۔ ٹائیرائین کی ماں سیتا وائٹ نے بھی اپنے بیانات میں عمران خان کو اس بچی کا باپ قراردیاتھا جبکہ عمران خان نے ان تمام بیانات کی تردید کی تھی۔ سیتا وائٹ 2004 میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئی تھیں۔عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے اپنے مصدقہ انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ٹائرائین کی اپنے اورعمران خان کے دونوں بچوں کے ہمراہ ایک تصویر شیئرکی ہے۔ اور اس کی سالگرہ پر اس کے لیے نیک خواہشات اور پیار کا اظہار کیا ہے، جمائمہ کو ٹائیرائن کے ساتھ دیکھ کر ٹویٹر پر کافی لوگوں نے جمائمہ کی جانب سے لیے گئے اس قدام کو سراہا بھی ہے
Mostly sunny

17°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 40%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Friday 11°C / 19°C Partly cloudy
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 13°C / 20°C Partly cloudy
Monday 12°C / 18°C Sunny
Tuesday 11°C / 19°C Sunny
Wednesday 11°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ