ہیڈلائنز


عمران خان نے وزیراعظم کی حمایت کر دی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ اور دیگر جماعتیں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرنا چاہتی ہیں، عائشہ گلالئی گورنر خیبر پختونخوا، شکیل الرحمان اور امیر مقام سے رابطے میں تھیں، ان تینوں شخصیات اور گلالئی کے والد کے موبائل کا بھی فرانزک آڈٹ کرنا ہو گا۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کا  کہا ہے کہ عائشہ گلالئی کے الزامات پر وزیر اعظم کی اعلان کردہ کمیٹی کا خیرمقدم کرتے ہیںتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آدھا پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہے اور وزیر اعظم کے نزدیک یہ معاملہ زیادہ اہم ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں تحریک انصاف اور انکے خلاف کیسز ناکام ہو نے کے بعد اب ن لیگ اور دیگر جماعتیں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرنا چاہتی ہیں۔ سربراہ پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی گورنر خیبر پختونخوا، شکیل الرحمان اور امیر مقام سے رابطے میں تھیں، حقائق سامنے لانے کے لئے ان تینوں شخصیات اور گلالئی کے والد کے موبائل کا بھی فرانزک آڈٹ کرنا ہو گا، امید ہے میسجز کے الزامات کا ماہرین کے ذریعے فرانزک آڈٹ کرایا جائے گا۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکمران جتنا چاہیں کار کنوں کا سیاسی استحصال کر لیں، کرپٹ لوگوں کو بے نقاب کرنے کا عزم جاری رہے گا، کرپشن کیخلاف جنگ نہیں رکے گی

Thunderstorms

26°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 82%
Wind: WSW at 11.27 km/h
Thursday 24°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ