ہیڈلائنز


پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنے کیلئے پُرعزم ہیں، صدر مملکت ممنون حسین

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدوں پر امن چاہتا ہے اور ایران سے تمام شعبوں میں برادارانہ تعلقات کونئی بلندیوں تک لے جانا چاہتا ہے۔ پاکستان کے دورے پر آئے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی اردشیر سے ملاقات کے دوران صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے پر عزم ہے، بھارت کے ساتھ تمام معاملات تعمیری اور نتیجہ خیز مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے، کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہو جائے تو اس سے امن کو فروغ ملے گا، خطہ ترقی کرے گا، افغان رہنماؤں سے حالیہ ملاقاتیں خاص طور پر افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات بہت تعمیری رہیں، خوشی ہے کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔
 
ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ہر ملک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے لیکن ہمسایہ اور مسلم ممالک سے تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہیں۔ پاکستان اور ایران کو دہشت گردی کے مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے اور اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کو مل کر اقدام کرنا ہوں گے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی اردشیر لاریجانی نے کہا کہ پاکستان، ایران، افغانستان، شام اور عراق کے مسائل عالمی طاقتوں کے پیدا کردہ ہیں، ان کے تدارک کے لئے دانش مندی سے کام لینا ہوگا، ایران پاکستان کے ساتھ اپنے تجارتی حجم کو بڑھانا چاہتا ہے۔

Clear

19°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 47%
Wind: N at 11.27 km/h
Tuesday 17°C / 25°C Sunny
Wednesday 18°C / 27°C Sunny
Thursday 21°C / 26°C Sunny
Friday 19°C / 26°C Sunny
Saturday 18°C / 25°C Sunny
Sunday 20°C / 24°C Sunny
Monday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ