ہیڈلائنز


عمران خان نے جس دن نعرہ لگایا ”زرداری اب تیری باری“ اس کے اگلے دن عائشہ گلالئی کا واقعہ پیش آیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد :سینئر صحافی عارف نظامی نے دعویٰ کیا ہے کہ ریحام خان کی کتاب الیکشن 2018ءسے قبل آئے گی اور سیاست میں ہلچل مچادے گی۔

 

تجزیہ کار عارف نظامی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیشگوئی کی ہے کہ ریحام خان کی کتاب الیکشن 2018ءسے پہلے آئے گی اور سیاسی دنیا میں ہلچل مچادے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے جس دن نعرہ لگایا ”زرداری اب تیری باری“ اس کے اگلے دن عائشہ گلالئی کا واقعہ پیش آیا۔ یہ خاتون اس سے قبل پی پی پی کے اہم لوگوں کے رابطے میں تھی۔ وہ خود بھی کہہ چکی ہے کہ وہ ن لیگ میں نہیں جارہی اور نہ ہی امیر مقام نے ان کے ساتھ رابطہ کیا ہے۔یادرہے کہ عمران خان کی ریحام خان سے شادی ، پھر  گھر میں پائی جانیوالی تلخی اور بالآخر طلاق کی خبر بھی عارف نظامی نے دی تھی اور عمران خان کی نجی زندگی سے متعلق عارف نظامی کی بیشتر پیشن گوئیاں درست ثابت ہوئیں ۔ 

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 65%
Wind: SSE at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ