ہیڈلائنز


مسلم لیگ ن کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے اور نئی کابینہ میں مزید پانچ وزرا کو شامل کیا جائے گا۔
 
میڈیاذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے ذمے یہ کام لگایا ہے کہ وہ وزرا کی لسٹ تیار کرکے دیں جس میں جنوبی پنجاب اور ایک چھوٹے صوبے سے نئے نام شامل کیے جائیں ۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ تمام وزارتیں پرانے وزرا کو دی جائیں گی جبکہ پانچ نئے وزرا بھی کابینہ میں شامل کیے جائیں گے۔
 
اگلے ہفتے ن لیگ کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی ہوگا جس میں ہو سکتا ہے کہ پارٹی کی صدارت میاں شہباز شریف کے پاس چلی جائے کیونکہ نواز شریف کی نا اہلی کے بعد وہ پارٹی کی صدارت کے بھی اہل نہیں رہے۔
Sunny

20°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 26%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Sunday 10°C / 18°C Sunny
Monday 12°C / 16°C Sunny
Tuesday 8°C / 14°C Rain
Wednesday 6°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 14°C Sunny
Saturday 11°C / 15°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ