ہیڈلائنز


سیاسی ایوانوں میں ہلچل

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : علی محمد خان نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام اپ لوڈ کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ والے میرے خلاف سازش کر رہے ہیں کہ میں ن لیگ میں شامل ہونے والا ہوں ۔ تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ میں مسلم لیگ ن کو پسند آگیا ہو ں۔ اگر واقعی ہی میں انہیں پسند آگیا ہوں تو میری آپ کے پاس آنے کی کچھ شرائط ہیں ۔

میری پہلی شرط یہ ہے کہ آپ فوری طور پر استعفیٰ دیں اور خود کو قانون کے حوالے کریں ۔ دوسری شرط یہ ہے کہ آپ نے جو پاکستان کا نقصان کیا ہے اس پر اللہ پاک سے معافی مانگیں اور اپنی پارٹی کو پی ٹی آئی میں ضم کر دیں ۔ تیسرا شرط یہ ہے کہ آپ عمران خان کو اپنا لیڈر مان لیں تا کہ ہم نیا پاکستان بنانے میں کامیاب ہو جائیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جو میری تصویر آپ شاہد خاقان عباسی کیساتھ شیئر کی جارہی ہے وہ میں نے شاہد خاقان عباسی سے اپنے حلقے کی گیس کیلئے ملاقات کی تھی ۔ علی محمد خان کا کہنا تھا کہ ابھی تک دنیا میں کسی ماں نے ایسا بیٹا جنا نہیں ہے جو علی محمد خان کی قیمت لگا سکے مگر ہاں میری قیمت صرف اور صرف جنت ہے ۔ واضح رہے کہ اس قبل تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی محمد خان کے پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے افواہیں گردش کر رہی ہیںکہ عائشہ گلالئی کے بعد وہ بھی تحریک انصاف چھوڑ رہے ہیں اور بہت بڑے انکشافات کرنے والے ہیں۔ علی محمد خان کےحوالے سے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وہ کسی بھی وقت تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر سکتے ہیں۔ تحریک انصاف اس وقت سخت مشکل کا شکار نظر آتی ہے جہاں ہر دوسرے روز کوئی نہ کوئی پارٹی کارکن پارٹی چھوڑ رہا ہے۔اس حوالے سے جب تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان سے ان کا موقف لینے کیلئے رابطہ کیا گیا تو ان سے رابطہ نہیں ہو سکا تاہم پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید نے مذکورہ افواہوں کی تردید کی ہے

Clear

20°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 42%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Thursday 21°C / 29°C Sunny
Friday 21°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 28°C Sunny
Sunday 20°C / 28°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 25°C Sunny
Wednesday 21°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ