ہیڈلائنز


نوازشریف کے ترقی کے سفر کے اہداف تیزی سے مکمل کرینگے

Written by | روزنامہ بشارت

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا ہر دور ترقی و خوشحالی کا دور رہا ہے، نوازشریف کے ترقی کے سفر کے اہداف تیزی سے مکمل کرینگے، منصوبے شفافیت، معیار کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ زیرو کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نیا پاکستان بنانے نکلے ہیں، عوام باشعور ہیں،تماشہ لگانے والوں کو بخوبی پہچانتے ہیں ، 2018 میں منفی سیاست کرنےوالوں کو خاک چاٹنا پڑے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت اوڑھنا بچھونا ہے، آخری سانس تک اسے جاری رکھیں گے، رکاوٹوں کی پرواہ کئے بغیر پوری طاقت سے ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ملک کی تقدیر بدل کر رکھ دی ہے، نوازشریف نے عزم، محنت اور خدمت کو شعار بناتے ہوئے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا ہے، ملک میں سی پیک کے منصوبوں کا اجراء بھی نوازشریف کا تاریخی کارنامہ ہے۔

Clear

11°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 49%
Wind: ESE at 11.27 km/h
Wednesday 9°C / 14°C Mostly sunny
Thursday 8°C / 17°C Partly cloudy
Friday 10°C / 17°C Sunny
Saturday 10°C / 19°C Sunny
Sunday 9°C / 18°C Sunny
Monday 11°C / 15°C Sunny
Tuesday 8°C / 15°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ