ہیڈلائنز


شاہد خاقان عباسی منتخب وزیراعظم ہیں میں ان کا خیر مقدم کرتا ہوں

Written by | روزنامہ بشارت

احتساب عدالت میں سماعت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی منتخب وزیراعظم ہیں میں ان کا خیر مقدم کرتا ہوں اور مبارکباد دیتا ہوں ، شاہدخاقان عباسی جمہوری طریقےسے منتخب ہوئےہیں، شاہدخاقان پاکستانیوں کےوزیر اعظم ہیں، نواز شریف کے نہیں۔

ڈاکٹر عاصم نے کہا پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا صدر بنتے ہی ترقیاتی کام کرا رہا ہوں، میئرکراچی کے پاس اختیارات ہیں، وہ غلط بیانی کرتے ہیں، سندھ کے وزیراعلیٰ تبدیل نہیں ہونگے، اچھا کام کر رہے ہیں۔

ڈاکٹرعاصم کاکہنا تھا نیب نے نواز شریف کے کیس دبا دئیے اس پر مجھے اعتماد نہیں ہے،نیب کا قانون تبدیل ہونا چاہیے، ضروری نہیں ہرکوئی الیکشن لڑے، نیب کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے، نیب کے دل میں جو آتا ہے، اس کو گرفتار کرلیا جاتا ہے۔

 

Clear

11°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 54%
Wind: NNE at 11.27 km/h
Tuesday 7°C / 12°C Partly cloudy
Wednesday 6°C / 15°C Sunny
Thursday 7°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 16°C Sunny
Saturday 8°C / 15°C Partly cloudy
Sunday 9°C / 13°C Mostly cloudy
Monday 7°C / 13°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ