ہیڈلائنز


پاک فوج وطن کے دفاع کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو کبھی نہیں بھولے گی

Written by | روزنامہ بشارت

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  ایبٹ آباد میں 2روزہ خصوصی بلوچ رجمنٹ کانفرنس جاری ہے، کانفرنس کے پہلے روز آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور کمانڈر 10 کور لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا سمیت سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی سمیت کئی ریٹائرجرنیلوں نے شرکت کی، آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی جب کہ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کرنل انچیف کے رینک بھی لگائے گئے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع میں بلوچ رجمنٹ کے اہم کردار پر فخر ہے جب کہ بلوچ رجمنٹ کی قربانیاں قابل قدر ہیں، پاک فوج وطن کے دفاع کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو کبھی نہیں بھولے گی جب کہ دہشت گردی کے خاتمہ اورسرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 80%
Wind: E at 17.70 km/h
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ