ہیڈلائنز


آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیش گوئی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشترعلاقوں میں رات بھر بارش سے برساتی نالوں میں طغیانی آگئی اور چھتیں گرنے کےواقعات میں 2 افراد جاں بحق اور10 زخمی ہوگئے۔ بنوں میں آندھی اوررات بھربارش سے 6 مکان گرگئے، کئی گھروں کی دیواریں اور سائن بورڈز بھی گرگئے جبکہ برساتی نالے میں ریلے سے گاڑی بہہ گئی، جس میں سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا جب کہ ریسکیو ٹیم نے لاش پانی سے نکال لی۔

 

سیالکوٹ اور گردونواح میں رات بھربارش سے چٹی شیخاں میں نالہ پلکھو  کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا، نالے میں شدید طغیانی سے فصلیں پانی میں ڈوب گئیں جبکہ چٹی شیخاں، ننگل، گھنسار پوراوردیگر دیہات متاثرہونے کا اندیشہ ہے۔دوسری طرف اڈہ بیگووالا کےقریب مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔

نارووال میں بھی رات بھر بارش سے مین بازار میں تین فٹ تک پانی جمع ہوگیا۔ جہلم میں بارش سے غازی کالونی ڈھوک وہاب دین میں مکان گرگیا، جس سے 20 سالہ لڑکی جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ گجرات میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقوں میں کئی فٹ پانی جمع ہوگیا جب کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 48%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 24°C / 31°C Sunny
Sunday 24°C / 29°C Sunny
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ