ہیڈلائنز


عمران خان یا دیگر قیادت نے کبھی کوئی غلط بات نہیں کی

Written by | روزنامہ بشارت

پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دینے والی ناز بلوچ نے عائشہ گلالئی کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کی کارکن رہی ہیں،کبھی پارٹی میں ایسی کوئی چیز نہیں دیکھی، جب تک پارٹی میں رہی عمران خان نےاحترام کیا۔

ناز بلوچ نے کہا کہ 7سال میں مجھے ایسا کوئی میسج نہیں کیا گیا، عمرن خان خواتین کی عزت کرتے ہیں، عمران خان یا دیگر قیادت نے کبھی کوئی غلط بات نہیں کی۔

گذشتہ روزعائشہ گلالئی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا اور پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی پر سنگین الزام لگاتے ہوئے عمران خان اور رہنماؤں کے کردار پرانگلی اٹھادی، عائشہ گلالئی نے کہا تھا کہ پارٹی میں عزت دارخواتین کی عزت نہیں، چئیرمین خود بھی خواتین کی عزت نہیں کرتے، پارٹی میں اخلاقیات نہیں اس لیے چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اور قیادت خواتین کارکنان کو نازیبا میسجز کرتی ہے، جس کی وجہ سے کئی خواتین کارکنان نالاں ہیں، میں این اے ون کا ٹکٹ نہیں مانگا، نہ ہی جلسے میں تقریر کا معاملہ تھا، ٹکٹ کی تقسیم میں ابھی 10 ماہ کا وقت ہے، مجھے ٹکٹ نہیں چاہے اور نہ ہی اس کی خواہش مند ہوں۔

Clear

13°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 37%
Wind: W at 6.44 km/h
Monday 10°C / 16°C Sunny
Tuesday 7°C / 13°C Rain
Wednesday 5°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 16°C Sunny
Saturday 11°C / 15°C Mostly sunny
Sunday 9°C / 15°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ