ہیڈلائنز


محمد زبیر کےگورنربننے کے بعد سے کراچی کےمسائل پرتوجہ دی جارہی ہے،فاروق ستار

Written by | روزنامہ بشارت
 

ایم کیو ایم پاکستان نے وزیر اعظم کے لیے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار شاہد خاقان عباسی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق اورگورنر سندھ محمد زبیر نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور ان سے حمایت کی اپیل کی، ملاقات کے دوران ایم کیو ایم پاکستان نے مسلم لیگ (ن) سے کراچی میں سیاسی جگہ دینے اور نوازشریف کا اعلان کردہ کراچی پیکیج پربھی عملدرآمد کا مطالبہ کردیا، مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد ان کے مطالبات پرعمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے مشترکہ بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وہ فاروق ستار، وسیم اختر، عامر خان کے مشکور ہیں، کراچی مشکل میں ہوگا تو پاکستان مشکل میں ہوگا، جو فیصلہ پاکستان اور کراچی کے حق میں ہوگا وہی بہتر ہوگا۔ سندھ کی مشکلات کو دور کیا جائے گا۔

Clear

12°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 58%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 11°C / 18°C Mostly cloudy
Friday 10°C / 19°C Sunny
Saturday 10°C / 20°C Sunny
Sunday 16°C / 20°C Partly cloudy
Monday 15°C / 17°C Mostly sunny
Tuesday 11°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ