ہیڈلائنز


شہباز شریف نے دوست کا حق ادا کردیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: چوہدری نثار اپنے عہدے سے مستعفی ہوتے ہی وزیر خارجہ بننے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی کابینہ میں وزیرخارجہ ہونگے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری نثارعلی خان کونگران کابینہ میں وزیرخارجہ کاقلمدان دیاجائے گا۔چوہدری نثارعلی خان کووزیراعلی پنجاب شہبازشریف کی

سفارش پروزیرخارجہ بنایاجارہاہے اوروہ نگران کابینہ کے علاوہ شہبازشریف کی کابینہ میںبھی وزیرخارجہ ہونگے ۔۔واضح رہے کہ چوہدری نثارعلی خا ن نے کئی مرتبہ سابق وزیراعظم نوازشریف سے وزیرخارجہ بنانے کی خواہش کااظہارکیاتھالیکن چوہدری نثارعلی خان کووفاقی وزیرداخلہ بنادیاگیاتھا۔ذرائع کے مطابق چوہدری نثارعلی خان کووزیرخارجہ بنانے کی منظوری ن لیگ کے صدرنوازشریف نے دے دی ہے ۔واضح رہے کہ جب بھی کسی ملک کی طرف سے پاکستان پرتنقید اورالزامات لگائے جاتے تھے تواس کاجواب وزیرداخلہ ہونے کے بائوجودچوہدری نثارعلی خان ہی دیتے رہے ہیں ۔اب چوہدری نثارعلی خان کووزیرخارجہ بنانے سے بھارت کی وزیرخارجہ سشماسوراج کوپریشانی کاسامناکرناپڑے گا۔ذرائع کے مطابق چوہدری نثارعلی خان امریکی قیدمیںڈاکٹرعافیہ صدیقی کے بارے میں اپنی ایک رائے رکھتے ہیں اورچوہدری نثارعلی خان امریکہ سے بھی اس حوالے سے بات چیت کرینگے ۔

Mostly sunny

11°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 60%
Wind: NW at 17.70 km/h
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 13°C / 18°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ