ہیڈلائنز


عام انتخابات میں بدلہ لوں گا، کشمیری اتنے بے غیرت نہیں

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ مجھ سے منسوب غلط بات کرنے پر افسوس ہے ،میں نے کوئی غلط بات نہیں کی ،اگر میں نے کوئی غلط بات کی ہے تو میری گردن اڑا دیں ۔ان کا کہنا تھا عمران خان کی پارلیمانی سیاست دیکھیں ، اس نے شیخ رشید کو نامزد کیا، یہ اس کی سنجیدگی دکھاتی ہے ، یہ جو پنڈی کا خواجہ سرا ہے ، اس سے بدلہ 2018ءمیں لیں گے ، کشمیری بہت سارے آباد ہیں، اتنے بے غیرت کشمیری نہیں ہیں۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کیا عمران خان کو کھلی چھٹی دی ہوئی ہے ،جو چاہے بولے ،جن لوگوں نے میرے گھر کے آگے احتجاج کا اعلان کیا ہے ،انہیں کہنا چاہتا ہوں کہ مظفر آباد میں اکیلا پھروں گا ،میرے خلاف مظاہرہ کر لیں ۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاسی ہلچل پر تشویش ہے اس لئے پاکستانی سیاست میں کشمیری تحریک کو متاثر نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت کوئی حکومت نہیں اور پاکستانی سیاست میں ہونے والی ہلچل پر تشویش ہے، کشمیری تحریک نازک مسئلہ ہے اس لئے اس تنازع میں کشمیری تحریک کو متاثر نہ کیا جائے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پاکستان سے الحاق سے متعلق میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا جس نے ذاتی طور پر ٹھیس پہنچائی جب کہ اپنے بیان کی وضاحت بھی کرچکا ہوں، پاکستان میرا ملک ہے اگر میں نے کوئی غلط بات کی ہے تو میری گردن اڑا دیں، میں آزاد کشمیر کے لوگوں کے پاس جاوں گا اور اپنا مقدمہ پیش کروں گا۔راجا فاروق حیدر نے کہا کہ اب بھی کہتا ہوں قائداعظم کے پاکستان کا حامی ہوں، عمران خان کے پاکستان کو نہیں مانتا کیا مجھے پھانسی دیں گے، توہین برداشت نہیں کروں گا، وزارت عظمیٰ جاتی ہے تو چلی جائے اس کی کوئی پروا نہیں۔ چیرمین تحریک انصاف عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ کہتے ہیں عمران خان پڑھا لکھا ہے، کیا ایسے پڑھے لکھے لوگ ہوتے ہیں اور ایسے لوگ نیا پاکستان بنائیں گے۔ راجا فاروق حیدر نے کہا کہ کیا عمران خان کو کھلی چھٹی دی ہوئی ہے جو چاہے بولیں، گزشتہ روز چار گھنٹے تک میڈیا کو انہوں نے یرغمال بنائے رکھا، بانی ایم کیو ایم ایسا کرتے تھے تو ان پر اعتراض ہوتا تھا لیکن عمران خان ایسا کریں تو کوئی کچھ نہیں کہتا۔

Partly cloudy

17°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 52%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Tuesday 17°C / 25°C Sunny
Wednesday 18°C / 27°C Sunny
Thursday 21°C / 26°C Sunny
Friday 19°C / 26°C Sunny
Saturday 18°C / 25°C Sunny
Sunday 20°C / 24°C Sunny
Monday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ