ہیڈلائنز


پاکستان کو ایٹمی پاور بنانے ولا بڑا نام انتقال کر گیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:پاکستان جو آج ایٹمی ٹیکنالوجی والا ملک بنا اس میں بہت سے لوگوں کی خدمات ہیں، ایٹم بم کے پرزوں کی خریداری میں مدد فراہم کرنے والے، بلیک پرنس کے نام سے شہرت رکھنے والے ڈرگ لارڈ مل مشتاق اعوان انتقال کر گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بلیک پرنس سابق صدر زرداری کے منشیات کیس کے اہم اور مرکزی کردار تھے.ملک مشتاق امریکہ

سمیت پورے یورپ میں بلیک پرنس کے نام سے مشہور تھے۔70 کی دہائی میں پاکستان ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول میں مصروف تھا تو بلیک پرنس نے پاکستان کو مبینہ طور پر ایٹمی پرزوں کی فراہمی میں انتہائی اہم کردار ادا کیا تھا. اسی حوالے سے بلیک پرنس کو جب ہالینڈ کی پولیس نے گرفتار کیا اور ان کے سامنے ڈاکٹر عبد القدیر خان کے بارے میں نا زیبا الفاظ کہے گئے تو وہ آگ بگولہ ہو گئے اور انہوں نے ہالینڈ کے ایک بڑے پولیس آفیسر کو مکا جڑ دیا تھا ، اس واقعے کی شہرت پورے یورپ میں پھیل گئی تھی. بلیک پرنسامریکہ کو انتہائی مطلوب شخصیات میں بھی شامل تھے اور بلیک پرنس جاوید ہاشمی کے بچپن کے دوست تھے۔ مانیٹرنگ ڈیسک

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 81%
Wind: NE at 6.44 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ