ہیڈلائنز


تحریک انصاف کو چاہیے عمران خان کو سمجھائیں کہ سیاست کیا ہوتی ہے

Written by | روزنامہ بشارت

تحریک انصاف عمران خان کی تنقید پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے رد عمل  کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر انسان کا اپنا ظرف ہوتا ہے، عمران خان جس کو کامیابی سمجھ رہے ہیں اس میں 70 فیصد کام پیپلز پارٹی کا ہے، اگر عدالت جانے کا کریڈٹ دینا ہے تو سراج الحق کو دیں جو پہلے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان ایسی باتیں شروع کریں گے تو بہت سی خطرناک باتیں نکلیں گی جب کہ ان کے بیانات سے اپوزیشن اتحاد خطرے میں پڑسکتا ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں اپوزیشن کا اتحاد قائم رہے، تحریک انصاف کو چاہیے عمران خان کو سمجھائیں کہ سیاست کیا ہوتی ہے، اگر عمران خان سوچتے ہیں کہ وہ (ن) لیگ سے اکیلے مقابلہ کر سکتے ہیں تو انہیں اس سوچ کو تبدیل کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ متحدہ اپوزیشن نے ابھی تک نئے قائد ایوان کا اعلان نہیں کیا، عمران خان نے شیخ رشید کا نام دینے میں جلدی کی جب کہ شاہ محمود کے ساتھ طے ہوا تھا کہ مل کر فیصلہ کریں گے تاہم تحریک انصاف مل کر چلنا چاہتی ہے تو ٹھیک، نہیں تو وہ اپنا امیدوار کھڑا کر لیں جب کہ متحدہ اپوزیشن اپنے امیدوار کا اعلان اپنے اجلاس میں کرے گی۔

Clear

18°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 46%
Wind: NW at 11.27 km/h
Sunday 20°C / 27°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 19°C / 27°C Sunny
Thursday 22°C / 27°C Sunny
Friday 21°C / 25°C Sunny
Saturday 22°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ