ہیڈلائنز


شاہد خاقان کو عبوری وزیراعظم نامزد کرنے پر حکم امتناعی جاری کیا جائے

Written by | روزنامہ بشارت

وزیراعظم کے لیے نامزد امیدوار شاہد خاقان عباسی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ  نواز شریف عدالتی فیصلے کے بعد پارلیمانی اور پارٹی سیاست سے نا اہل ہوگئے لہذا ان کے پاس شاہد خان عباسی کو عبوری وزیراعظم نامزد کرنے کا اختیار نہیں تھا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی درآمد کا معاملہ نیب میں زیرالتواء ہے، شاہد خاقان نے پیپرا رولز کی خلاف ورزی کر کے ایل این جی کا ٹھیکہ دیا اور خلاف قواعد ایل این جی ٹھیکہ دے کر قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ  ایل این جی اسکینڈل میں ملوث شاہد خاقان و دیگر افراد کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے جب کہ شاہد خاقان عباسی کو عبوری وزیراعظم نامزد کرنے پر حکم امتناعی جاری کیا جائے۔

Mostly sunny

20°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 41%
Wind: W at 6.44 km/h
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 20°C Sunny
Tuesday 13°C / 18°C Partly cloudy
Wednesday 11°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 20°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 12°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ