ہیڈلائنز


نئے قائد ایوان کے چناؤ کے لئے انتخابی شیڈول جاری

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد: نواز شریف کی نااہلی کے بعد نئے قائد ایوان کے چناؤ کے لئے انتخابی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اگست بروز منگل کو طلب کر لیا ہے جب کہ وزیراعظم پاکستان کے انتخاب کے لئے شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق آج سہہ پہر 3 بجے تک سیکرٹری قومی اسمبلی کے دفتر سے کاغذات نامزدگی حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
اکتیس جولائی دوپہر دو بجے کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی 31 جولائی کو ہی سہہ پہر 3 بجے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے جس کے بعد وزیراعظم کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ یکم اگست سہہ پہر 3 بجے قومی اسمبلی کے اجلاس میں نئے وزیراعظم کا انتخاب ہو گا، اسپیکر قومی اسمبلی سارے عمل کی نگرانی کریں گے اور پھر اکثریت حاصل کرنے والے امیدوار کے نام کا اعلان کریں گے جس کے بعد صدر ممنون حسین نئے قائد ایوان سے حلف لیں گے۔
Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 51%
Wind: NNE at 11.27 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 22°C / 28°C Mostly sunny
Monday 20°C / 27°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 18°C / 26°C Sunny
Thursday 22°C / 26°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ