ہیڈلائنز


موبائل صارفین یہ خبر ضرور پڑھ لیں

Written by | روزنامہ بشارت

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے چیئرمین اسماعیل شاہ نے بتایا ملک میں موبائل فون صارفین کی تعداد 14 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ سالانہ 74 ہزار ٹیرا بائیٹ ڈیٹا استعمال ہو رہا ہے۔پبلک اکاؤنتس کمیٹی کے اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت 5 سب میرین کیبلز کام کر رہی ہیں اور سالانہ 74 ہز

ار ٹیرا بائیٹ ڈیٹا استعمال ہو رہا ہے جبکہ سی پیک کے تحت راولپنڈی سے خنجراب تک 820 کلومیٹر طویل فائبر آپٹک کیبل بچھائی جا رہی ہے۔اس وقت ملک کے 72 فیصد سے زائد حصے میں ٹیلی کام سروسز دستیاب ہیں اور ملک میں موبائل صارفین کی تعداد 14 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ موبائل کمپنیوں کو مشترکہ ٹاورز استعمال کرنے کا پابند بنایا جائے گا۔اسماعیل شاہ نے کہا کہ ملک میں جدید ٹیکسی سروس کی کامیابی موبائل براڈ بینڈ کی مرہون منت ہے ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ جدید ٹیکسی سروس سے عام ٹیکسی ڈرائیور متاثر ہو رہے ہیں اور جلد ہی عام ٹیکسی ڈرائیورز کو بھی اس سروس میں شمولیت کا موقع دیا جائے گا۔چوری شدہ موبائل فون کے دوبارہ استعمال کے حوالے سے اسماعیل شاہ نے بتایا کہ موبائل فونزکی چوریاں کم کرنے کے لیے نیا سسٹم لایا جا رہا ہے جس کے فعال ہونے کے بعد چوری شدہ موبائل فون آئی ایم ای آئی نمبر بدلنے سے بھی استعمال نہیں ہو سکے گا۔

Clear

11°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 49%
Wind: ESE at 11.27 km/h
Wednesday 9°C / 14°C Mostly sunny
Thursday 8°C / 17°C Partly cloudy
Friday 10°C / 17°C Sunny
Saturday 10°C / 19°C Sunny
Sunday 9°C / 18°C Sunny
Monday 11°C / 15°C Sunny
Tuesday 8°C / 15°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ