ہیڈلائنز


تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے تینوں ناموں کو قابل احترام قرار دیا ہے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے شارٹ لسٹ کئے گئے تینوں ناموں کو قابل احترام قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے لئے فائنل کئے گئے تین ناموں سے آگاہ کیا ہے اور تینوں شخصیات تحریک انصاف کے لئے قابل احترام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے عہدے پر تعیناتی کے لئے تمام بڑی سیاسی جماعتوں کی مشاورت ضروری ہے اور اسی طرح الیکشن کمیشن ارکان کی آزادانہ تقرری بھی ناگزیر ہے۔ واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے عہدے پر تقرری کے لئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے جسٹس (ر) طارق پرویز، جسٹس(ر) سردار محمد رضا اور جسٹس (ر) تنویر احمد خان کے ناموں کو حتمی شکل دی ہے۔

Sunny

25°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 54%
Wind: W at 6.44 km/h
Thursday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 22°C / 30°C Sunny
Sunday 23°C / 30°C Sunny
Monday 24°C / 31°C Sunny
Tuesday 27°C / 31°C Scattered thunderstorms
Wednesday 26°C / 30°C Scattered thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ