ہیڈلائنز


نوازشریف کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم ،نوٹی فیکیشن جاری

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: نوازشریف کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنےکانوٹی فیکشن جاری کردیاگیاہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے نوازشریف کی این اے120 سے رکنیت ختم کرنےکانوٹی فیکشن جاری کیاگیا۔ الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ نےنوٹیفکیشن منظوری کیلئےارکان کوبھجوایاتھا۔ ارکان کی منظوری کےبعدنوازشریف کی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔

پاناما کیس میں سپریم کورٹ کےتاریخی فیصلےمیں پانچوں ججز نے متفقہ طور پر وزیر اعظم کوآرٹیکل باسٹھ ون ایف کے تحت نااہل قراردیا ہے۔

عدالت عظمیٰ کے ججز نے فیصلے میں لکھا کہ نوازشریف نے جان بوجھ کر جھوٹا حلف لیا۔انتخابی گوشواروں میں ایف زیڈ ای کمپنی کو ظاہر نہیں کیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 120 لاہور کےضمنی انتخاب کے شیڈول کااعلان جلدکیاجائےگا۔

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 62%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 22°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ