ہیڈلائنز


پاناما کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

 سپریم کورٹ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پاناما کیس کا فیصلہ کل صبح ساڑھے 11 بجے سنایا جائے گا۔ سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ پاناما کیس کا فیصلہ سنائے گا۔

پاناما کیس کے فیصلے کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر اور ریڈ زون میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے جائیں گے اور صرف متعلقہ افراد کو ہی سپریم کورٹ میں آنے کی اجازت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاناما کیس کے لیے بننے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے 10 جولائی کو اپنی حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی تھی جس پر عدالت عظمیٰ نے 17 جولائی کو سماعت کی اور پھر سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے پاناما کیس کا فیصلہ 21 جولائی کو محفوظ کیا تھا۔

Thunderstorms

28°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 68%
Wind: WSW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ