ہیڈلائنز


وزیراعظم نواز شریف سرکاری دورے پر برطانیہ روانہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف سرکاری دورے پر برطانیہ روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ افغانستان کے سلسلے میں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اپنے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کی دعوت پر آج لندن پہنچ رہے ہیں، اپنے دورے کے دوران زیراعظم لندن میں افغانستان کے سلسلے میں ہونے والی 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اس کانفرنس کا اہتمام برطانیہ اور افغانستان نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ لندن میں قیام کے دوران وزیراعظم نوازشریف برطانوی قیادت اورعالمی بینک کے اعلیٰ حکام کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے بھی ملاقات کریں گے جس میں خطے کی صورتحال بالخصوص افغانستان کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔

Clear

13°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 43%
Wind: W at 6.44 km/h
Monday 9°C / 16°C Sunny
Tuesday 8°C / 13°C Partly cloudy
Wednesday 5°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Mostly sunny
Friday 11°C / 13°C Sunny
Saturday 9°C / 14°C Sunny
Sunday 11°C / 15°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ