ہیڈلائنز


لاہور دھماکے پر آرمی چیف کی شدید الفاظ میں مذمت

Written by | روزنامہ بشارت
روالپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔ 
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے لاہور بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور جانی نقصان پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے پاک فوج کے اہلکاروں کو فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت دی ہے. دوسری جانب پاک فوج کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور امدادی کارروائیوں میں شریک ہو رہی ہیں۔
Sunny

29°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 26%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Thursday 21°C / 29°C Sunny
Friday 21°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 28°C Sunny
Sunday 20°C / 28°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 25°C Sunny
Wednesday 21°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ