ہیڈلائنز


اٹارنی جنرل کی سپریم کورٹ کو 5 دسمبر تک چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کی یقین دہانی

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر تقرر کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے 5 دسمبر تک عہدے پر تقرری کی یقین دہانی کرادی جس کے بعد سماعت 5 دسمبر تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔ چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے چیف الیکشن کمشنر تقرر کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے سنجیدہ کوششیں کی جارہی ہیں اور نتائج کے قریب ہیں جب کہ اس حوالے سے گزشتہ روز وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان اہم ملاقات بھی ہوئی ہے تاہم امید ہے کہ 5 دسمبر تک عہدے پر تقرری کردی جائے گی۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اگر 5 دسمبر تک تقرری نہ کی گئی تو وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو نوٹس جاری کرنے کا جائزہ لیں گے جببکہ قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے لئے پہلے ہی حکم دے چکے ہیں۔ عدالت نے مختصر سماعت کے بعد کیس کی آئندہ سماعت 5 دسمبر تک کے لئے ملتوی کردی۔  
Sunny

31°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 60%
Wind: N at 6.44 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 21°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ