ہیڈلائنز


وزیرداخلہ نے دھمکی دیدی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کو وزیراعظم تسلیم نہیں کرسکتا، فوج اورعدلیہ مخالف سازش میں شریک نہیں ہوں گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے پارٹی قیادت کو تحفظات سے آگاہ کردیا ہے اور کہا کہ جونیئر کے ماتحت کام نہیں کرسکتا، عدلیہ اور فوج کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بنوں گا۔ذرائع

کےمطابق نوازشریف کی ممکنہ نااہلی پر خواجہ آصف کو وزارت عظمی دیئے جانے پر چوہدری نثار کو شدید تحفظات ہیں۔دوسری جانب وزیر داخلہ کی ناراضی ختم کرانے کیلئے شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی نے ان سے ملاقات کی، چوہدری نثار نے رہنماؤں کو پارٹی نہ چھوڑنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاوہ عدلیہ اور فوج سے ٹکراؤ کی پالیسی میں شامل نہیں ہوں گے۔ذرائع کے مطابق چوہدری نثار ایازصادق اور شاہد خاقان عباسی کو بحثیت وزیراعظم تسلیم کرنے کو تیار ہیں اور انھیں ان دونوں رہنماؤں کیساتھ کام کرنے پرمسئلہ نہیں جبکہ اتوار کو پریس کانفرنس میں لیگی رہنما پارٹی حالات کے ذمہ داروں کا نام بتاتے ہوئے اپنے سیاسی مستقبل سے آگاہ کریں گے۔اطلاعات ہیں کہ چوہدری نثار جلد وزیر داخلہ کے عہدے دے مستعفی ہونے کا اعلان کرسکتے ہیں۔خیال رہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ ہوتے ہی وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس میں نئے وزیراعظم کے ناموں پر غورکیا گیا ۔۔ذرائع کا کہنا ہے نئے وزیراعظم کے لیے خواجہ آصف کا نام سر فہرست ہے جبکہ متبادل وزیراعظم کے طورپر اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق کا نام بھی زیرِغور ہے

Thunderstorms

23°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 88%
Wind: E at 11.27 km/h
Friday 22°C / 27°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ