ہیڈلائنز


پانامہ کیس کافیصلہ آنے سے قبل وزیراعظم اہلخانہ کےہمراہ کہاں چلے گئے ؟

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاناما کی گرما گرمی مری کے ٹھنڈے ٹھار موسم میں پہنچ گئی۔ وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز ملکہ کوہسار پہنچ گئے۔ پاناما کیس پر مشاورت کے لیے مری میں بھی شام کو بیٹھک لگے گی کیونکہ وزیراعظم نے شاہد خان عباسی، خواجہ آصف، اسحاق ڈار سمیت دیگر وزرا کو بھی مری بلا لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر

مملکت ممنون حسین بھی تھوڑی دیر بعد مری کے لیے روانہ ہوں گے۔ شام کو صدر مملکت اور وزیراعظم کے درمیان بھی ملاقات ہو گی جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ مری میں پاناما کیس کا فیصلہ خلاف آنے پر لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا اور پلان بی پر حتمی مشاورت کی جائے گی۔یاد رہے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں پاناما عملدرآمد کیس کی مسلسل پانچویں سماعت ہوئی اور فریقن کے وکلا کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد تین رکنی بینچ نے پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ کیا جس کو بعد میں سُنائے جانے کا اعلان کیا گیا۔

Cloudy

14°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 58%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Tuesday 13°C / 20°C Partly cloudy
Wednesday 15°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 18°C Showers
Friday 11°C / 14°C Rain
Saturday 10°C / 15°C Rain
Sunday 11°C / 18°C Mostly sunny
Monday 11°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ